اپنی حکومت کو مجبور کریں گے کہ وہ موثر طریقے سے فلسطین کے مسلمانوں کا مقدمہ لڑیں، عنایت اللہ

بٹ خیلہ(صباح نیوز)جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختون خوا شمالی کے امیر عنایت اللہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے 20 اپریل کو اسلام اباد کے اندرایک بڑے مارچ کا اعلان کیا ہے جو امریکی ایمبیسیی کی طرف جائے گی وہاں اگر ڈٹ کے بیٹھنا پڑا تو ان شا اللہ جماعت اسلامی اپنے امیر کے حکم پربیٹھے گی اس مارچ میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی خیبرپختون خوا شمالی مالاکنڈ ڈویژن سے ہزاروں کی تعداد میں قافلے جائیں  گے ہم اپنی حکومت کو مجبور کریں گے کہ وہ موثر طریقے سے فلسطین کے مسلمانوں کا مقدمہ لڑیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالاکنڈ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرتنظیمی امرا سابق ایم این اے سید بختیارمعانی،حنیف خان، سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان، مولانا جمال الدین، رضوان اللہ مہمند، قاضی رشیداحمد، توحیدخان اتمانی  اور ساجداللہ بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے اندر 30 جون2025 کو ٹیکس سے استثنی کی چھوٹ ختم ہوجائے گی جماعت اسلامی مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کی وکالت اور ترجمانی کرتے ہوئے مئی کے مہینے میں ایک اسٹیک ہولڈر کانفرنس منعقد کرے گی جس میں مالاکنڈ ڈویژن کے تاجرتنظیموں، پروفیشنل،

میڈیا سوشل میڈیا، وکلابرادری  اور سب کو اکھٹاکرکے ایک ہی موقف اختیارکریں گے جس کے لیے تاریخ کاتعین جماعت اسلامی کی صوبائی نظم کرے گی انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں نشئی مواد خصوصا ائس کی بڑھتی ہوئی پھیلاو کے حوالے سے جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ انتظامیہ اس پر ایکشن لیں بلکہ ہمارا شک ہے کہ انتظامیہ کی سرپرستی میں سب کچھ ہورہاہے خیبرپختون خوا کے اندر نشئی افراد کی تعداد پوری پاکستان سے زیادہ ہے اور بدقسمتی یہ ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن کے اندر بھی یہ پھیل رہی ہے اور ہمیں پتہ چلا ہے کہ ضلع مالاکنڈ میں بڑے پیمانے پر آئس کا کاروبارہورہاہے انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے نام پر پی ٹی ائی حکومت نے دس ارب بیس کروڑروپے کا فراڈ کیاہے عام لوگوں کو پیسے نہیں دئیے گئے اپنے ایم پی ایز ایم این ایزہارے ہوئے امیدواراور چیئرمینوں کے ذریعے بندربانٹ کی ہے اپنے منظورنظرافراد میں جماعت اسلامی نیب سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس پر فوری ایکشن لیں اس کی انکوائری کریں۔