مانسہرہ(صباح نیوز) جھنڈوال شنکیاری سڑک افتتاح سے واپسی پر مکڑہا شنکیاری کے مقام پر پولیس وین جاپانی ایمبیسی کی گاڑی کی ٹکر سے کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 2 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 9 اہلکار زخمی ہوگئے۔ جاپانی ایمبیسی کی گاڑی کی ٹکر کی وجوہات بریک فیل ہونا بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جھنڈوال سڑک کی افتتاحی تقریب سے واپسی پر جاپانی ایمبیسی کی گاڑی کی اچانک بریک فیل ہوگئی جس باعث وہ اپنے آگے پروٹول پولیس وین سے ٹکرا گئی۔ گاڑی کی ٹکر سے پولیس وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایس ایچ او شنکیاری کیڈٹ ثاقب ،کانسٹیبل شہباز ،کانسٹیبل جواد ،حمزہ پی اے ایس آئی ،لیڈی کانٹیبلز ثنا،زینب ،اور 4ایلیٹ فورس کے جوان یونس، عبد الواجد، فرمان شاہ، جاوید شدید زخمی ہو گئے۔زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی شنکیاری سے کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو اور ریفرل کے عمل کی نگرانی کے احکامات جاری کیے،
زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی شنکیاری سے گنگ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے اور تمام زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے جوان ہمارا فخر ہیں، ان کی جلد صحت یابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا پولیس فورس اپنے جوانوں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی رہے گی۔