صنعا(صباح نیوز) یمن پر امریکی فضائی حملوں میں 2 افراد شہید جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی لڑاکا طیاروں نے یمن کے شہر صعدہ پر حملے کئے ہیں۔حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے بتایا ہے کہ امریکی حملوں میں 2 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ۔
