کراچی،کباڑ کے گودام میں آتشزدگی


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر کباڑ کے گودام میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا بتانا کہ گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیا اور دیگر سامان موجود ہے، آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔