لیاقت بلوچ کی حلقہ خواتین سندھ کی رہنما و سابق ایم پی اے کلثوم نظامانی کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

کراچی(صباح نیوز)  مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی رہنما و سابق ایم پی اے محترمہ کلثوم نظامانی کی وفات پر ان کے گھر پہنچ کر بھائی ولی محمد نظامانی سے تعزیت کی۔ مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

لیاقت بلوچ نے امیرضلع حیدرآباد حافظ طاہرمجید سے ان کے تایا کی وفات پرتعزیت اورمرحوم کی مغفرت کے لیے دعائے مغفرت کی۔مقامی رہنما حنیف شیخ و عبدالقیوم اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے۔