سینیٹرتاج حیدر کی نماز جنازہ مسجدِ یثرب ڈیفنس کراچی میں ادا ، عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک

کراچی(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف سیاسی شخصیت سینیٹر تاج حیدر کی نمازِ جنازہ مسجدِ یثرب میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔سینیٹر تاج حیدر کی نمازِ جنازہ میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران خان ٹیسوری، صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن ناصر حسین شاہ، سعید غنی،

ن لیگی رہنما شاہ محمد شاہ، سلیم ضیا، میئر کراچی مرتضی وہاب، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، مہاجر قومی مومنٹ کے چئیرمین آفا ق احمد سمیت سیاسی اور سماجی جماعتوں کے رہنما اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ کا کہنا تھا کہ تاج حیدر کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا،تاج حیدر کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے تاج حیدر کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے