اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال 2024 میں 24.11 بلین امریکی ڈالر رہا۔ قومی اسمبلی کااجلاس سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
گزشتہ سالوں میں تجارتی خسارے میں کتنی کمی واقع ہوئی؟ اور حکومتی اقدامات کیا ہیں؟؟ وزارت تجارت نے تجارتی خسارے سے متعلق تحریری تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال 2024 میں 24.11 بلین امریکی ڈالر رہا۔مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 27.47 بلین امریکی ڈالر تھامالی سال 2022 میں تجارتی خسارہ 48.35- بلین امریکی ڈالر تھامالی سال 2021 میں تجارتی خسارہ 31.08- بلین امریکی ڈالر تھامالی سال 2020 میں تجارتی خسارہ 23.16- بلین امریکی ڈالر تھا۔