اسلام آباد(صباح نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 16مارچ تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا جبکہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ، دیر، سوات ، کوہستان اور شانگلہ میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا۔دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بالائی وادی نیلم شیخ بیلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم بند ہو گئی ہے۔