اسلا م آباد(صباح نیوز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ صدر زرداری ان کے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں تھی، شہبازشریف کی رجیم میں کیا خاص بات ہے جو یہ شہنائیاں بجا رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے۔پارلمینٹ ہاوس کے باہراپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنقید میں کہا کہ صدر آصف زرداری کے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں، شہبازشریف کی رجیم میں کیا خاص بات ہے جو یہ شہنائیاں بجا رہے ہیں۔عمرایوب نے کہا کہ کراچی کا پانی بیچا جا رہا ہے،
انہوں نے 4 ہزار ارب سے زیادہ قرضہ چڑھا دیا ہے، مہنگائی عروج پر ہے گندم کا بحران سر پر ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلوچستان میں پٹرولیم کی اسمگلنگ عروج پر ہے، 3 دن سے کوئٹہ میں لاک ڈان ہے، فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان میں رول آف لا نہیں جس سے غیرملکی سرمایہ کاری نہیں آ رہی، ملک میں مزید 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آ گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر زرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے، اس وجہ سے ہم نے احتجاج سے استقبال کیا۔