اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔آئندہ ہفتے کے دروان کل8 ریگولر بینچز کیسز کی سماعت کریں گے۔7ریگولربینچز سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد جبکہ ایک بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹر میں مقدمات کی سماعت کرے گا، 5 فروری کو ملک بھر کی طرح سپریم کورٹ میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ جسٹس منیب اخترآئندہ ہفتے بھی کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔آئینی بینچ کے ججز کی بطورآئندہ ہفتے کے لئے ریگولر بینچ جمعہ کے روز جاری کاز لسٹ ہفتہ کے روز منسوخ کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 2رکنی بینچ 3اور4جنوری کوکل 80کیسز کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل 2رکنی بینچ 6اور7جنوری کو کل 70کیسز کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2رکنی بینچ ہفتے کے چار دن کل 110کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار اور منگل کے روز کل 60کیسز کی سماعت کرے گا۔جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 2رکنی بینچ جمعرات اور جمعہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرے گا۔بینچ دوروزکے دوران کل 60کیسز کی سماعت کرے گا۔
جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار، منگل، جمعرات اور جمعہ کے روز کل 110کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل 3رکنی بینچ سوموار ، منگل اور جمعرات کو دن ساڑھے 11بجے کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ 3روز کل 6کیسز کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج سردار طارق مسعود کی سربراہی میں ایڈہاک جج جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل 2رکنی بینچ سوموار، جمعرات اور جمعہ کے روز کیسز کی سماعت کرے گا۔بینچ منگل کے روز کیسز کی سماعت نہیں کرے گا۔بینچ ہفتے کے 3دن کل 80کیسز کی سماعت کرے گا۔