نارووال میں جماعت اسلامی کا مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نارووال(صباح نیوز)پورے پاکستان کی طرح جماعت  اسلامی نارووال کے زیر  اہتمام  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر مہنگائی اور  مہنگی بجلی کے خلاف قائم  مقام امیر ضلع محمد صادق تتلہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکا نے مہنگی  بجلی نامنظور، ظلم کے یہ ضابطے  ہم  نہیں مانتے ،کے فلک شگاف نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرے  میں امیر  شہر محمد کلیم سلمان انوار الحق بٹ، نور الہی تتلہ ایڈووکیٹ،احسن عدیل تتلہ  ایڈووکیٹ،محمد زوالقرنین وائیں،وقار بھنڈر،عبدالصبور واہلہ محمد رضا گورائیہ، محمد  پرویز ،ڈاکٹر احمد شکعیب ،محمد  یونس مغل،حافظ معاز کے علاوہ  دیگر نے شرکت کی۔۔