اسلام آباد(صباح نیوز)سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل ڈائریکٹوریٹ کے زیراہتمام انتخابی جلسہ ایم این اے ہاسٹل میں منعقدہواجس میں سی ڈ ی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،صدراورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکرزمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،اظہارعباسی،حاجی صابر،ملک عاصم،صوفی محمودعلی،حاجی مشتاق احمد شاہد،اسدمحمود،سردارآصف،
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جس نے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے،ہم نے اپنے دور میں سی ڈی اے ملازمین کے تمام الانسزمیں سوفی صداضافہ کروایا اوربیس فی صدمہنگائی الانس دلوایا اس کے ساتھ ساتھ وہ ملازمین جن کی لائن آف پروموشن نہیں تھی ان کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کرواکر لائن آف پروموشن بنوائی جس سے ہزاروں ملازمین مستفید ہونگے،
آج کے جلسے نے مخالفین کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دی ہے اور انشا اللہ 6فروری کا دن مزدوروں کی فتح کا دن ہوگا،ہم تمام ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ انشا اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعدادارے میں کام کرنے والے تمام آپریٹرزکو سکیل نمبر11 دلوانے سمیت بوائلر اٹینڈنٹ اور چلرآپریٹرزکے لیے خطرہ الانس منظورکروائیں گے اور مزدوروں کے بچوں کی بھرتی،پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور پروموشنز جیسے مسائل اسی پلیٹ فارم سے حل ہونگے،سی ڈی اے کا باشعور محنت کش اور تعلیم یافتہ نوجوان میری درینہ خواہش کے مطابق آج مزدور یونین کا حصہ بن چکے ہیں اور آنے والے وقت میں یہی تعلیم یافتہ نوجوان اس ادارے اور محنت کشوں کی بہتری کے لیے اپنا مثبت کرداراداکریں گے