اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سکیورٹی سائنسز بل سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل پاس ہوا۔ اور سمری وزیر اعظم کو بھیجی گئی۔ جس کی کابینہ نے منظور دی۔
مدارس رجسٹریشن بل بھی صدر نے واپس کیا پھر دوبارہ پارلیمنٹ سے پاس ہوا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ صدر مملکت نے بل واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا اور مشترکہ اجلاس میں اب پیش ہو گا، یونیورسٹی کے ساتھ لفظ نیشنل کی حد تک کابینہ ڈویژن کا آرڈر ہے۔چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ ضروری نہیں جہاں لفظ نیشنل ہو وہاں گورنمنٹ ہی ہو پرائیویٹ بھی ہو سکتا ہے۔ چھوٹا سا مسئلہ ہے اور اگر یونیورسٹی بنتی ہے تو بننے دیں۔ اٹارنی جنرل آفس حکومت کو بریف کرے۔