راولپنڈی (صباح نیوز) لاہورہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کر لی۔لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے اعظم خان سواتی کی سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت منظور کی۔یاد رہے کہ تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں اعظم خان سواتی اٹک جیل میں قید ہیں۔
![](https://sabahnews.net/wp-content/uploads/2025/01/swati.jpg)