فیصل آباد (صباح نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائوں پر فرم جرم عائد کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد میں 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز، جنید افضل ساہی، کنول شوذب، فواد چو ہدری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد دونوں مقدمات کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔مقدمات میں حساس ادارے کی عمارت اور تھانہ غلام محمد آباد پر حملہ شامل ہیں۔