پشاور(صباح نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔
پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق علی امین گنڈا پور کے صوبائی صدر سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن تسلیم کرلیا گیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن پردستخط کردئیے۔یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈاپور کو صدر کے پی کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔