اسلام آباد(صباح نیوز)سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ریفرنڈم کے حوالے سے انتخابی جلسہ سینی ٹیشن ہیڈ کوارٹرسیکٹرG-6میں منعقد ہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،سابق امیدواربرائے قومی اسمبلی میڈیم سنیایونس،چیئرمین منیارٹی فورم چوہدری اشرف فرزند،متحدہ مسیحی فورم کے چیئرمین عدیل غوری،صدراقبال بوٹا،مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،مرزاسعیداختر،اظہارعباسی،
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدواربرائے قومی اسمبلی میڈیم سنیایونس نے کہا کہ ادارے میں اگر ملازمین کاحقیقی محافظ ہے تو وہ چوہدری محمد یسین اور اسکی ٹیم ہے جنھوں نے تمام ملازمین کوبلا تفریق مراعات دلوائیں اور ہم امیدکرتے ہیں کہ ریفرنڈم میں مسیحی برادری سمیت تمام ملازمین سی ڈی اے مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے کہا کہ آج کے جلسے نے ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین کی جیت پر مہرثبت کر دی ہے اورملازمین نے اپنا فیصلہ سی ڈی اے مزدور یونین کے حق میں دے دیا ہے، ہم اپنے ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد تمام مسیحی ملازمین کے درینہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے،
سی ڈی اے مزدور یونین کا طرہ امتیازہے کہ وہ رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہوکر تمام ملازمین کی خدمت کر رہی ہے جس طرح ہم نے مسلم ملازمین کے لیے حج پالیسی بنائی اسی طرح مسیحی ملازمین کے لیے ان کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی کی منظوری بھی کروائی اور تمام ملازمین کو ان کے مذہبی تہواروں پر کرسمس اور ایسٹرالانس دلوایا،ہم نے اپنے پچھلے دور میں 970سینی ٹیشن ملازمین کی آسامیاں پیداکرواکرنئی بھرتی کروائی،تمام ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کروانے سمیت کلینرسے بطور میٹ لائن آف پروموشن بنوائی اورہم تمام ملازمین سے وعدہ کرتے ہیں کہ انشا اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد سینی ٹیشن ملازمین کے لیے 10,000روپے سپیشل الانس منظورکروائیں گے اور ادارے میں پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق پروموشن کوٹہ، تمام مسٹررول و ڈیلی ویجز ملازمین کو ترجیح بنیادوں پر مستقل کروائیں گے اور تمام سائیڈوں پر سائیٹ آفس بنوائیں گے،تمام ملازمین کو اوورٹائم دلوانے سمیت مزید 500خالی آسامیوں پر سی ڈی اے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کروایاجائے گا۔