ایک ہاتھ میں تلوار تھام کر دوسرے ہاتھ سے مصافحہ نہیں ہوسکتا، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی۔ٹی۔آئی یا تو مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ مصافحہ کے لئے ہاتھ ملاتے وقت دوسرے ہاتھ میں تلوار اٹھا رکھی ہو۔

سوشل میڈیا کی ایپ ایکس پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ پی۔ٹی۔آئی ایک طرف تو اپنے لئے رعائتیں مانگنے کی خاطر مذاکرات کرنا چاہتی ہے اور دوسری طرف پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے سول نافرمانی کے منصوبے بنا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات اور سول نافرمانی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ پی۔ٹی۔آئی مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اپنے کندھوں پر نیا بوجھ نہ لادے۔ پہلے والا بوجھ ہی بہت کافی ہے