سری نگر:بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی جانور مار خور لائن آف کنٹرول عبور کر کے شمالی کشمیر پہنچ گیا ہے ۔ اخبار کے مطابق یہ جانور بھارت میں نہیں پایا جاتا ہے گزشتہ روز ایک نر مارخور بارہ مولا کے علاقے نورکھہ میں زخمی حالت میں گھو متے ہوئے پا یا گیا ۔ مقامی لوگوں کی نشاندھی پر وائلڈ لائف ٹیم نے زخمی جانور کا فوری علاج کر کے اسے بچا لیا۔
اخبار کے مطابق مارخور کا مطلب پشتو میں سانپ کھانے والا ہے۔لفظ ‘مارخور’ پشتو اور کلاسیکی فارسی سے آیا ہے اور اس کا مطلب ہے ‘سانپ کھانے والا’۔ کہا جاتا ہے کہ مارخور سانپوں کو مار کر کھاتا ہے۔ اس کے بعد منہ سے جھاگ جیسا مادہ نکلتا ہے۔ جھاگ خشک ہونے کے بعد، مقامی لوگ اس جھاگ کو سانپ کے کاٹنے کی صورت میں سانپ کے زہر کے لیے اینٹی ڈوٹ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ 2,000 سے 11,800 فٹ کی اونچائی کے درمیان پایا جاسکتا ہے۔ اخبار کے مطابق جموں و کشمیر ایک اندازے کے مطابق 300 مارخور موجود ہیں