اسلام آباد (صباح نیوز)سراج الحق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کا دورہ کیا ہے ،گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افغان طالبان کے نائب سربراہ خلیل الرحمن حقانی کے حوالے سے افغان سفیر سے تعزیت اور دعا مغفرت فرمائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو اسلامی برادر ملک ہیں دونوں ممالک کا امن مشترکہ ہے ،تاریخ گواہ ہے پاکستان نے ہر سطح پر افغانستان کی خودمختاری اور آزادی کے لئے نہ صرف بھرپور کوشش کی ہے بلکہ بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں جو اس بات کی ضمانت ہیے دشمن قوتیں پاکستان افغانستان میں امن نہیں چاہتیں ان کا واضح ایجنڈا برادر اسلامی ممالک میں دوریاں پیدا کرنا ہے۔