لکی مروت میں گیس کے نئے ذخائر دریافت


اسلام آباد(صباح نیوز)او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کر لئے۔ تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے،

ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2  او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔