عمران خان سے ملنے گئے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، حامد رضا گرفتاری کے بعد رہا


راولپنڈی (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب، رکن قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب، رکن قومی اسمبلی اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا ۔پنجاب پولیس نے زیر حراست پی ٹی آئی رہنماں کو اڈیالہ جیل پولیس چوکی منتقل کردیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل پولیس چوکی میں کچھ دیر رکھنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا گرفتاری سے قبل، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماں کا وفد عدالتی احکامات کے بعد اڈیالہ جیل پہنچا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماں کا وفد عمران خان سے احتجاج کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کے لیے آیا ہے۔