اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب )نے صدر مملکت آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کردی
۔جمعرات کو احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد نے صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔کئی سالوں سے کیس کی پیروی کرنے والی نیب ٹیم نے توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کردی
۔نیب ترامیم کی بحالی کے بعد نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس واپس بھیجنے کے حوالے سے جواب جمع کروا دیا۔جمع کروائے گئے جواب میں نیب نے کہا کہ اس ریفرنس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ 82 لاکھ روپے ہے، یہ کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے زائد کا فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔