وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،سیکرٹری دفاع اور دفاعی پیداوار سے روسی نائب وزیردفاع کی قیادت میں وفد کی ملاقاتیں

راولپنڈی(صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،سیکرٹری دفاع اور دفاعی پیداوار سے روسی نائب وزیردفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن کی قیادت میں دفاعی وفد نیالگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی نائب وزیردفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومن کی قیادت میں دفاعی وفد نے وزارت دفاع راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی، سیکرٹری وزارت دفاع پیداوار لیفٹیننٹ جنرل(ر) چراغ حیدرسے ملاقات کی۔