وفاقی وزیرداخلہ کا دس دہشت گرد ہلاک کرنے پر میانوالی پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےدس دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر میانوالی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی پی او میانوالی اختر فاروق اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے دس دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، میانوالی پولیس کی ٹیم نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی  نے کہا  کہ پنجاب پولیس کے کمانڈر آئی جی عثمان انور اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، میانوالی پولیس کے کارنامے پر قوم کو فخر ہے، پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، 10 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔