وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات

لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں ایم پی اے صفدر حسین ساہی اور محمد زبیر خان شامل تھے، ملاقات کے دوران ڈویلپمنٹ،عوامی مسائل، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازکے عوامی فلاحی ویژن کو سراہا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن)کا منشور اور ہماری اولین ترجیح ہے، مختصر مدت میں پنجاب کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔