لاہو ر(صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے بزرگ رکن جماعت ذکی احمد اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو اپنے نظریاتی تشخص اور شناخت کے ساتھ دیکھنا ہو تو جماعت اسلامی بنگلہ دیش کو دیکھا جائے، جنھوں نے مشکل ترین حالات میں استقامت کا مظاہرہ کیا اور ملک کی بڑی طاقت بن کر ابھری، بنگلہ دیش جماعت اسلامی نے اللہ اور اس کے رسولۖ کا دامن تھاما، حکمت و دانش سے آگے بڑھے، عزیمت کی راہ اپنائی اور مسلسل جدوجہد سے بنگلہ دیش کی فضا بدل دی، ان کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ آج ملٹری لیڈرشپ ہو یا بیرونی وفود اور چین ہر کوئی جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے رابطے کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کی حکمت عملی اور طریقہ کار کے مطالعہ کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments