ریسکیو اہلکار کی بروقت کارروائی ،بروتھا نہر میں ڈوبتے شخص کو بچا لیاگیا

اٹک(صباح نیوز)ریسکیو 1122ٹیم کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں،بروتھا نہر میں ڈوبتے شخص کو بچا لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے گاؤں چیچیاں کے رہائشی 45 سالہ مبشر ولد محمد حسین نے غازی بروتھا نہر میں چھلانگ لگا دی ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی واٹر ٹیم فورا موقع پر پہنچ گئی۔ واٹر ریسکیو ٹیم کے کمانڈر تیمور شہزاد نے فوراً نہر میں کود کر ڈوبتے شخص کو باہر نکال لیا جسے ریسکیو میڈیکل ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ۔متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اپنے پورے ہوش و حواس میںہے۔