فتح جنگ(صباح نیوز)فتح جنگ تحصیل کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری ،اب ڈرائیونگ لائسنس تھانہ فتح جنگ میں حاصل کیے جا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب تحصیل فتح جنگ کے رہائشیوں کے لیے تھانہ فتح جنگ میں پولیس خدمت مرکز قائم کردیا گیا جہاں ڈرائیونگ لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت دیگر آن لائن سروسز کا حصول ممکن ہو گا ،اب مرد و خواتین ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر آن لائن سروسزسے استفادہ کر سکتے ہیں۔
شہریوں نے پنجاب پولیس اور تھانہ فتح جنگ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک احسن اقدام قرار دیا ہے ۔ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے ہمیں اب راولپنڈی کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔