امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کل ملک بھر کے ارکان جماعت سے آن لائن خطاب کریں گے

لاہو ر(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اتوار کو ملک بھر کے ارکان جماعت سے آن لائن خطاب کریں گے۔ کراچی سے بذریعہ زوم ان کے خطاب کو تمام اضلاع میں سنا جائے گا اور اس مقصد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کے چھیالیس ہزار ارکان جن میں سات ہزار کے قریب خواتین ارکان بھی شامل ہیں امیر جماعت کا خطاب سنیں گے۔

امیر جماعت کا خطاب اتوار کی صبح ساڑھے دس بجے نشر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کی حق دو تحریک، ممبر شپ مہم اور راولپنڈی معاہدہ کے تناظر میں جماعت اسلامی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کریں گے۔ اسی طرح ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، بلوچستان اور کے پی میں بدامنی کی لہر اور مجوزہ آئینی ترمیم پر بھی گفتگو ہوگی۔