لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ہے کہا ہے کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں۔ قوم کی بیٹیوں کو پیغام ہے آپکی ہمت، عزم اور قابلیت دنیا کو بدل سکتی ہے، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں ۔ ہماری بیٹیاں، بہنیں اور بچیاں قوم کا مستقبل ہیں۔بیٹیوں کے خوابوں اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ان کا حق ہی نہیں، قومی فرض بھی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت بچیوں اور خواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بہترین روڈ میپ پر عمل پیرا ہے ۔ قوم کی بیٹیوں کیلئے ای ـبائیک، ورچوئل پولیس اسٹیشن،پینک بٹن، پنک گیمز اور سکالرشپ پروگرام متعارف کرائے ہیں ۔ پنجاب کی بیٹیوں کو محفوظ ماحول، معیاری تعلیم اور مالی خود مختاری فراہم کرنے کا سفر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ہر بیٹی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے قابل ہو، معاشرہ ساتھ دے