اسلام آباد(صباح نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔
پٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔