سندھ ہائیکورٹ میں نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے لیے درخواست دائر

کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ میں نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ سہیل حمید نے یہ درخواست دائر کی ہے جس پر جلد سماعت متوقع ہے۔

درخواست میں واضح کیا گیا ہے کہ عالمی عدالتِ انصاف بھی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی عدالتوں میں بھی جنگی جنونی نیتن یاہو کے خلاف ایسی ہی درخواستیں موصول ہونے کا امکان ہے۔