دینی مدارس کے طلبا کوجدید تعلیم سے روشناس کرانا ایک قومی خدمت ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد(صباح نیوز)  وفاقی  وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  دینی  مدارس کے طلبا کوجدید تعلیم سے روشناس کرانا ایک قومی خدمت ہے ۔اتوار کو  جامعہ دارالعلوم اسلامیہ لاہور میں ایک روزہ تربیتی نشست سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترقی کیلئے جدید تعلیم کا حصول وقت کی ضرورت ہے اور جدید تعلیم طلبا کو معاشرے میں تیز تر ترقی کیلئے کردارادا کرنے میں مدد دیتی ہے ۔

انہوں نے مختلف جامعات اور مدارس کی طرف سے پیش کی گئی ڈگریوں کے اجرا کی تعریف کی ۔وزیراطلاعات نے جامعات اور مدارس کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وائس چانسلر قریشی یونیورسٹی ڈاکٹر سید منصور سرور سمیت کئی نامور مذہبی رہنماؤں اور علمائے کرام نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔