بیجنگ(صباح نیوز)ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی۔چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو 1-2 سے شکست دیکر کامیابی سمیٹی، یہ گرین شرٹس کی ٹورنامنٹ میں پہلی ناکامی تھی۔بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے دونوں گولز اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب واحد گول پہلے کوارٹر میں احمد ندیم نے کیا، گرین شرٹس نے روایتی حریف کے کیخلاف اہم مواقع ضائع کیے اور گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
ہاکی کے عالمی مقابلوں میں بھارت نے آخری 11 میچز میں سے 8 میں فتح سمیٹی جبکہ 3 میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرچکی ہیں اور فائنل بھی انہی کے درمیان ہونے کا قوی امکان ہے۔دوسری جانب پاکستان نے ایونٹ میں 4 میچز میں 2 فتوحات سمیٹی ہیں جبکہ 2 میچز ڈرا کیے ہیں، اسی طرح روایتی حریف بھارت نے اپنے تمام 4 میچز میں جیت حاصل کی ہے۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ناقابلِ شکست تھیں تاہم ہار نے گرین شرٹس نے بھرم توڑ دیا ہے۔