الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ میں پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز

اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ میں ایک اہم پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ 10 روزہ “سسٹم بیسڈ اوریکل” ٹریننگ 6 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی۔اس تربیتی پروگرام کا مقصد الیکشن کمیشن کے افسران کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں استعدادکار کو بڑھانا ہے۔ خاص طور پر آئی ٹی ونگ میں کام کرنے والے افسران اس ٹریننگ سے مستفید ہو رہے ہیں۔

ٹریننگ کے دوران شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر ٹرینرز اپنے تجربات اور علم سے شرکا کو آگاہی دے رہے ہیں۔ 6 ستمبر کوسیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمیدخان خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کریں گے اور شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کریں گے۔یہ تربیتی پروگرام الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔