شبلی فراز کی سینیٹر عرفان صدیقی کو مبارکباد،آپ نے ہاؤس بہت عمدہ طریقے سے چلایا

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کو آج سینیٹ کا اجلاس عمدگی سے چلانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دونوں طرف کے سینیٹرز کو بہت اچھے طریقے سے تقاریر کا موقع دیا جس پر میں آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر سیدال خان کی عدم موجودگی میں  سینیٹ اجلاس کی صدارت سینیٹر عرفان صدیقی نے کی۔