امیرمقام کا دیربالا واقعہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے دیربالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے۔جاری بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اللہ تعالی سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انجینئر امیر مقام نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔