اسلام آباد (صباح نیوز)صدرآصف علی زرداری نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی ہے ۔ بل کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم کی گئی ہیں ۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے ۔ ترامیم اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کی گئیں ہیں ۔
یاد رہے کہ منظور کیے گئے ترمیمی بل کے مطابق یونین کونسل منتخب کردہ جوائنٹ امیدواران کے طور پر چئیرمین اور وائس چئیرمین، 9 عمومی جنرل اراکین، تین خواتین، ایک کسان یا کارکن، ایک نوجوان رکن اور ایک غیر مسلم پر مشتمل ہوگی۔یہ بھی خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی
حکومت کی مدت 14 فروری 2021 کو ختم ہو گئی تھی۔ انتخابات ایکٹ 2017 کے مطابق وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن 120 روز میں انتخابات کروانے کے پابند ہیں۔تاہم تین سال گزرنے کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں مقامی انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔