اسلام آباد(صباح نیوز)سی ڈی اے واٹرسپلائی پروڈکشن ڈویژن ون کے ہیلپرز،بیلدارسے بطور پمپ آپریٹراور گن مین اور خاکروب کی سکیل چھ میں ترقی کردی گئی اسی سلسلے میں ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹر تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں منعقد ہوئی،تقریب میں نئے پروموٹ ہونے والے ملازمین نے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد ین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی حقیقی تنظیم ہے جو ملازمین کی بلاتفریق خدمت کر رہی ہے اور یقینا ایسے فیصلوں سے ملازمین کے تمام مسائل حل ہونگے اور انکے گھر میں خوشحالی آئے گی،ہم تمام ملازمین کی پروموشن کروانے پر قائدین کا شکریہ اداکرتے ہیں،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی و دیگر عہدیداران نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ مزدورکاز کے لیے جدوجہد کی اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ مزدور یونین ہی مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر محاذ پر ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے، ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم سات ہزارسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کرواچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،ہم نے ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الانس دلوایا اور تمام الاونسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا جبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے،سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم کے لیے ہروقت تیا رہے او رانشا اللہ ملازمین کے مسائل کے لیے اپنی جدوجہد ہر فورم پر جاری رکھے گی،تقریب کے اختتام پر قائد مزدورچوہدری محمد یسین نے تمام پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرزتقسیم کیے۔