صدرِ مملکت نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے لیے پہلا انفرادی گولڈ میڈل لانے والے ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا۔ ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں صدر مملکت نے کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں ارشد ندیم کو اعلی سول ایوارڈ ہلال امتیاز عطا کیا۔ صدر مملکت نے ارشد ندیم کیلئے اپنی جانب سے 10 کروڑ انعام کا بھی اعلان کیابعد ازاں ، صدر مملکت آصف علی زرداری سے ارشد ندیم نے ملاقات بھی کی ، اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ا رشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا،  انہوں نے ارشد ندیم کی شاندار کامیابی، مسلسل محنت اور لگن کو سر ہاتے ہوئے کہا کجہ ارشد ندیم نے ملک کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثر کیا،

صدر مملکت  نے کہاکہ پاکستان کو دیگر کھیلوں خصوصا سنگلز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،کھلاڑیوں کے بچوں کو اسکالر شپ دی جانی چاہیے، انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سندھ حکومت کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈ میں 250 ملین روپے کا حصہ ڈالنے کا کہوں گا، صدر مملکت نے کہاکہ رشد ندیم نے نوجوانوں کو رکاوٹیں عبور کرنے ، عالمی سطح پر کھیلوں کے میدان میں شناخت بنانے کا حوصلہ دیا،امید ہے کہ ارشد ندیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے، ارشد ندیم نے ہلالِ امتیاز ایوارڈ دینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیاارشد ندیم  نے جیولین تھرو ایونٹ کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے عزم کا اظہار کیاصدر مملکت نے ارشد کی کامیابی میں رہنمائی پر کوچ سلمان اقبال بٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ 10 اگست کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازنے کی ہدایت کی تھی۔صدر پاکستان کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازنے کے لیے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کیا تھا۔