راولپنڈی (صباح نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائرپولیس سے جواب طلب کر لیا۔
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے لئے ان کی اہلیہ (درخواست گزار)کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں۔ جسٹس محمد رضا قریشی کے روبرو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ 14 اگست سے محمد اکرم سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دی لیکن ابھی ایف آئی آر نہیں ہوئی ۔بعد ازاں عدالت نے صدر بیرونی پولیس کو منگل کے لئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ۔