جہلم ویلی ،سہربگلہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ موروثی اور مفاداتی سیاست نے آزاد خطے کی اقدار کاجنازہ نکال دیا،ہمارے سارے مسائل کی جڑا نااہل اور نالائق قیادت ہے،باطل نظام اور کرپٹ قیادت کے ہوتے ہوئے نہ کشمیرآزاد ہوسکتاہے اور نہ ہی ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں،جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیںگے ،جماعت اسلامی جہوری جماعت ہے یہاں لوگوں کی قدر کی جاتی ہے،آزادی خطے کی سیاسی جماعتیں خاندانوں کی لونڈیاں ہیں،کسی سیاس اکارکن کی ان جماعتوں میں کوئی جگہ نہیں ہے ،آزاد خطے کے نوجوان حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا حصہ بنیں
ان خیالات اظہارانھوں نے اپنے دورہ سہربگلہ کے ددران کارنر میٹنگ میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں سے حلف لیا،تقریب سے سیکرٹری ضلع راجہ نزاکت ،امیر حلقہ ارفاق مغل سفیر مغل اور دیگر قائدین نے خطاب کیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ بوسیدہ نظام اور اس کی محافظ قیادت آخری ہچکولے کھارہی ہے،جماعت اسلامی شاندار متبادل عوامی پروگرام کے ساتھ میدان میں ہے ،انھوںنے کہاکہ پوری انسانیت ایک متبادل نظام کی تلاش میں ہے اور وہ متبادل نظام اسلام کی صورت میں مسلمانوں کے پاس ہے،کوئی بھی اسلامی ملک اس اسلامی نظام کو اپنی پوری روح کے ساتھ نفاذ کردے پوری دنیا اس کے عادلاانہ منصفانہ اور انسانی حقوق کے بہترین نظام کو دیکھ کر متاثرہوگی اور سلیم فطرت انسان مسلمان ہوجائیںگے۔
انھوں نے کہاکہ میں حلقہ کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ پوری خطے کے نوجوانوںکے حقوق کے لیے نکلاہوںنوجوان جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں۔