ہندواڑہ میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ


 سری نگر— مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں لوگوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ہندواڑہ قصبے کے زرگر محلہ اور اقبال کالونی کے مکینوں نے گزشتہ کئی دنوں سے اپنے علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی بحال کرنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر شدید احتجاج کیا۔

مظاہرے میں شامل ایک شخص نے کہا کہ انکے علاقے میں ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی بند ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر پانی کی سپلائی فوری طور پر بحال نہ کی گئی تو اپنے احتجاج میں تیزی لانے پر مجبور ہون گے۔