وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی، عارف علوی، قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی بھی منظوری لی جائے گی۔