ضلع راجوری میں ٹریفک حادثہ ،تین افراد ہلاک


 سری نگر—ضلع راجوری میں اتوار کو ایک پہاڑی علاقے میں ایک گاڑی کے سڑک سے نیچے گرنے سے تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ گاڑی ٹھنڈی کاسی سے لام کی طرف جارہی تھی جب چھلاں کے قریب حادثہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور ارون کمار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ محمد دین اورحمرہ نے سب ڈسٹرکٹ اسپتال نوشہرہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

زخمیوں کی شناخت40سالہ محمد اسلم ،ان کی اہلیہ40سالہ شاہدہ ،ان کے دو بیٹے10سالہ عاطف اسلم اورپانچ سالہ رضا اور ان کی بیٹی آسیہ صدیقہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔