کشمیری عوام کی بھارت سے آزادی کی جدوجہد، 35 سالوں میں 96ہزار کشمیری شہید


سری نگر: کشمیری عوام بھارت سے آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے  جدوجہد کر رہے ہیں ۔

اس جدوجہد  کو کچلنے  کے لیے بھارتی فو ج  نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں جنوری 1989 سے اب تک 96ہزار3سو29 کشمیری شہید کیے جن میں سے 7ہزار3سو44کو جعلی مقابلوں اور زیر حراست شہید کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران کم از کم 8ہزار کشمیریوں کو گرفتاری کے بعد دوران حراست میں لاپتہ کیا، 11ہزار2سو64خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ 1لاکھ 10ہزار5سو 18گھر، دکانیں اور دیگر عمارتیں تباہ کیں ۔