چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی الجیریا کے یوم آزادی پر کونسل آف نیشن اور الجیریا کے عوام کو دلی مبارکباد

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے الجیریا کے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر کونسل آف نیشن اور الجیریا کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے آزادی اور خودمختاری کے حصول کے لیے الجیریا کے عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے باہمی احترام ، امن اور ترقی کے خذبے پر مبنی دوستی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی سطح پر خوشگوار تعلقات ہیں اوربین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور الجیریا دونوں باہمی تعاون بڑھانے اور تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں میں روابط کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔۔