پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا چڑھاکر پیش کیا جاتا ہے،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے،چھوٹی چھوٹی باتوں کو بڑھا چڑھاکر پیش کیا جاتا ہے، عدلیہ سے پوری امید ہے انشا اللہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو گی ۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے  پوری پارٹی متحرک ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عدلیہ سے پوری امید ہے انشا اللہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو گی۔ ہم نے ثابت کیا ہماری پارٹی آئین کے مطابق چلنے والی پارٹی ہے۔ ان کے کپڑوں میں کرپشن کے جتنے سوراخ ہیں ان کو جلد پتہ چل جائے گا۔