بھکر(صباح نیوز)بھکرمیں جھنگ روڈ پر منکیرہ کے نزدیک گاڑی اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
جھنگ روڈ پر ناصر آباد کے نزدیک میانوالی سے فیصل آباد جانے ولا کیری ڈبہ ٹائر پھٹنے پر سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے جا ٹکرایا، یہ لوگ رشتہ دار کے انتقال کی خبر پاکر تدفین کے لئے جارہے تھے۔حادثے میں 4 افراد موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے منکیرہ ہسپتال میں دم توڑا، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل بھکر منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے گاڑی کاٹ کر نکالا۔